ٹورنٹو : کینیڈا جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ کینیڈا اگلے تین سالوں میں 14 لاکھ امیگرنٹس کو خوش آمدید کہے گا۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیر امیگریشن شان فریزر کا کہنا ہے کہ کینیڈا 2023 میں 4 لاکھ 65 ہزار نئے مستقل رہائشیوں کو خوش آمدید کہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2024 میں 4 لاکھ 85 ہزار اور 2025 میں 5 لاکھ افراد ملک میں مستقل رہائش اختیار کریں گے۔
وینزویلا میں طوفانی بارش اور لینڈ سلائیڈنگ ، 7افراد ہلاک
کراکس :وینزویلا میں طوفانی بارش کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق طوفانی بارش کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مختلف واقعات میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے، مرنے والوں میں ایک سال کا بچہ بھی شامل ہے۔ سیلابی پانی کے باعث سڑکیں تباہ، گاڑیاں زمین میں دھنس گئیں، ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں شامل ہیں، شہری بھی اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹاتے رہے۔