آن لائن خدمات، گوگل میاپ سے مربوط ، کافی شاپ اور اشتہارات سے بلدیہ کو آمدنی
حیدرآباد۔ 27 جنوری (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میں پارکنگ مسائل کی یکسوئی کے لئے جی ایچ ایم سی کی جانب سے اختراعی اقدامات کا آغاز کیا گیا ہے۔ بالخصوص شہر کے مصروف ترین علاقوں بنجارہ ہلز اور جوبلی ہلز میں ٹریفک مسائل کے ساتھ ساتھ پارکنگ کے بھی بہت زیادہ مسائل پائے جاتے ہیں۔ کے بی آر پارک کے پاس گاڑیوں کی پارکنگ بہت بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ جس کو مدنظر رکھتے ہوئے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے جوبلی ہلز چیک پوسٹ جانے والے راستے پر کے بی آر پارک کے قریب ملٹی لیول پارکنگ کے انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایک ہفتہ قبل تعمیری کاموں کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔ آئندہ چھ ماہ میں تعمیری کاموں کو مکمل کرنے کا نشانہ مختص کیا گیا ہے۔ کے بی آر پارک کے قریب تعمیر کئے جانے والے ملٹی لیول پارکنگ کی تعمیرات پر 6 کروڑ روپے خرچ ہونے کا عہدیداروں نے اندازہ لگایا ہے۔ 15 میٹر کی اونچائی اور 405 مربع میٹر چوڑائی کے ساتھ 4 منزلہ پارکنگ عمارت تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے اور ساتھ ہی 500 گز اراضی پر ایک کافی شاپ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ملٹی لیول پارکنگ ایریا کو ایک وقت میں 72 کاروں کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ تاہم یہ پارکنگ ایک روٹری سسٹم کے تحت کام کرے گی۔ کار کسی بھی سمت رہے اس کو اٹھاکر پارکنگ ایریا میں منتقل کرنے کا ڈیزائن تیار کیا گیا ہے۔ ملٹی لیول پارکنگ سسٹم مکمل طور پر آن لائن میں ’’ریئل ٹائم پارکنگ سسٹم‘‘ کی بنیاد پر کام کرلے گا۔ اس کو گوگل میاپ سے جوڑ دیا جائے گا۔ جہاں ایڈوانسڈ سلاٹ بکنگ سسٹم کے ساتھ یہاں پارکنگ کی سہولیات دستیاب ہے یا نہیں (لائیو پارکنگ) میں تفصیلات حاصل کرنے کی گنجائش فراہم کی جارہی ہے۔ اس ملٹی لیول پارکنگ میں اسمارٹ کارڈ کے علاوہ آن لائن میں ادائیگیوں کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ 2