حیدرآباد:تلنگانہ بی جے پی صدر بنڈی سنجے نے ریمارک کیا کہ چیف منسٹر چندرشیکھرراؤ اپنے فرزند کے تارک راما راؤ کو وزیراعلی نہیں بنائیں گے ۔انہوں نے دورہ ورنگل کے موقع پر چندرشیکھرراؤ زیرقیادت ٹی آرایس حکومت پر شدید نکتہ چینی کی اور کہاکہ ٹی آرایس کا سامنا کرنے کا دم صرف بی جے پی میں ہی ہے۔انہوں نے الزام عائد کیاکہ ورنگل کارپوریشن کے انتخابات میں رقم کے ذریعہ ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔