گورنر شیوپرتاپ شکلا سے سابق گورنر بنڈارو دتاتریہ کی ملاقات

   

قبائل کے مسائل پر یادداشت ، ٹرائبل اڈوائزری کونسل کے اجلاس کی سفارش
حیدرآباد ۔24 ۔ جون (سیاست نیوز) سابق گورنر ہریانہ بنڈارو دتاتریہ نے آج گورنر تلنگانہ شیوپرتاپ شکلا سے ملاقات کی اور ریاست میں قبائل اور گریجن طبقات کو درپیش مسائل پر یادداشت پیش کی۔ بنڈارو دتاتریہ نے قبائلی علاقوں میں اراضی اور دیگر تنازعات کا حوالہ دیتے ہوئے گورنر سے خواہش کی کہ اراضیات پر قبائل کو حقوق فراہم کرنے کیلئے مداخلت کریں ۔ انہوں نے قبائلی علاقوں میں تعلیم ، صحت اور روزگار کے مسائل کی یکسوئی کی درخواست کی ۔ دستور میں قبائل کو دیئے گئے حقوق کی فراہمی کے علاوہ قبائل کی بھلایء کیلئے حصوصی فلاحی اسکیمات کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے ٹرائبل اڈوائزری کونسل کے ذریعہ قبائل کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کی درخواست کی۔ بنڈارو دتاتریہ نے بتایا کہ ریاست کے قبائلی علاقوں میں تقریباً 7 اہم قبائلی گروپس سے وابستہ افراد بستے ہیں۔ انہوں نے جنگلاتی اراضی سے متعلق 2006 میں قانون سازی کے باوجود قبائل کے ساتھ انصاف نہ ملنے کی شکایت کی۔ انہوں نے گرام سبھاؤں کو اضافی اختیارات دینے کی سفارش کی تاکہ قبائلی علاقوں میں ترقیاتی اسکیمات پر عمل کیا جائے ۔ انہوں نے انتہائی پسماندہ قبائلی عوام کیلئے بہتر تعلیم ، صحت اور آبرسانی جیسے سہولتوں پر توجہ دینے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے گورنر سے درخواست کی کہ ٹرائبل اڈوائزری کونسل کا باقاعدہ اجلاس طلب کرتے ہوئے فلاحی و ترقیاتی اسکیمات کی پیشرفت پر نظر رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی انصاف سے محروم قبائل کو سماج میں ان کا حق دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔1/k/m/b