گورنر نے زخمی کو طبی امداد پہونچائی

   

حیدرآباد 5 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) گورنر تلنگانہ ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے چینائی میں کٹکولاتور کے مقام پر ایک بائیک حادثہ کے بعد زخمی کی مدد کی اور اسے طبی امداد پہونچائی ۔ گورنر نے جب ایک شخص کو حادثہ کے بعد زخمی دیکھا تو اپنا قافلہ رکوایا اور متاثرہ شخص کو طبی امداد پہونچائی ۔ زخمی شخص پڈوچیری سے چینائی جاتے ہوئے حادثہ کا شکار ہوا تھا ۔