جے پور : راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے آج صبح یہاں ویدانتا پنک سٹی ہاف میراتھن کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔گہلوت نے ریاستی حکومت کے عزم ‘کوئی بھی بھوکا نہ سوئے ‘ کے عزم کو پورا کرتی ویدانتا پنک سٹی ہاف میراتھن کو صبح 6.30 بجے البرٹ ہال سے جھنڈی دکھا کرروانہ کیا۔ انہوں نے میراتھن میں حصہ لے رہے ایتھلیٹوں سے ملاقات کی اور انہیں آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔ ‘رن فار زیرو ہنگر’ کے موضوع پر منعقد کی گئی میراتھن میں دوڑنے والوں نے 21، 10 اور 5 کلومیٹر کی تین کیٹیگریز میں دوڑ مکمل کی۔ انہوں نے ‘کوئی بھوکا نہ سوئے ‘، ‘نیروگی راجستھان’ اور آگے بڑھنے کا پیغام دیا