گیت ’ماں تجھے سلام‘ ملک نہیں بلکہ ماں کیلئے

   

٭ سنگر اور کمپوزر اے آررحمن نے کہا ہے کہ 1997ء کے البم ’وندے ماترم ‘ میں ماں تجھے سلام کا جو گیت شامل ہیں وہ شخصی نوعیت کا ہے جیسا کہ کوئی بھی فرد اپنی ماں کیلئے گاتا ہے ۔ میں نے بھی ایسا ہی کیا ۔ یہ ملک کیلئے یا حب الوطنی کیلئے ریکارڈ نہیں کیا گیا ۔ میرا منشا ماں کو سلام کرنے اور اُسے خراج تحسین پیش کرنا رہا ۔ میں نے یہ کام یا یہ گیت ملک کو ملحوظ رکھتے ہوئے نہیں گایا بلکہ یہ میرا شخصی جذبہ رہا ۔ جیسا کہ کسی بھی دیگر فرد کا ہوسکتا ہے ۔ اس گیت کو ملک یا حب الوطنی سے جوڑنا صحیح نہیں ہے ۔ اے آر رحمن اپنی فیملی خاص طور پر والدہ سے بہت پیار کرتے ہیں ۔