ہریش راؤ کی گرفتاری پر کنچن باغ میں کشیدگی

   

بی آر ایس کے کارکنوں کو پولیس اسٹیشن میں داخلہ سے روک دیا گیا
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : کنچن باغ میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب پولیس نے بی آر ایس قائد ہریش راؤ کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ۔ ہریش راؤ کی گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی بی آر ایس قائدین کنچن باغ پولیس اسٹیشن پہنچ گئے ۔ جنہیں اندر داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔ بی آر ایس قائد عبدالمقیت چندا نے کہا کہ کانگریس حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے اپوزیشن قائدین پر مقدمات درج کرتے ہوئے ان کی گرفتاریاں کر کے آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ عبدالمقیت چندا نے کہا کہ کانگریس وزراء کے کہنے پر ہریش راؤ مباحثے کیلئے روانہ ہوئے اور انہیں راستے میں ہی گرفتار کرلیا گیا جو کہ غیر قانونی ہے ۔ کانگریس حکومت صرف شعبدہ بازی میں مصروف ہوچکی ہے ۔ کانگریس اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے عوام کو مختلف مسائل میں الجھا رہے ہیں ۔ ریونت ریڈی اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوگئے اور بہت جلد ان کی الٹی گنتی شروع ہوجائے گی ۔۔ ش m/b