ہم ’ گرمی‘ نہیں ،نوجوانوں کےلیے پولیس میں بھرتی نکالیں گے : اکھلیش یادو کا یوگی کو جواب

   

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے جاری ووٹنگ کے درمیان ایودھیا میں سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی کےخلاف جملے کستے ہوئے کہا کہ کسانوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا، اس بار کسان بی جے پی کالازمی صفایا کریں گے۔ ’گرمی نکالنے‘ والے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ ہماری حکومت میں نوجوانوں کی گرمی نہیں، پولیس میں بھرتی نکالیں گے ۔ ایودھیا کے رودولی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ جو گرمی نکالنے والے ہیں ، اس بار لوگ ان کا بھاپ اور دھواں نکال دیں گے۔ ہماری حکومت بنی تو گرمی نہیں فوج اور پولیس میں بھرتیاںنکالی جائیں گی ۔ اس حکومت میں کسانوں کے ساتھ زیادتی کی ہے، اس بار سبھی کسان مل کر بی جے پی کا صفایا کریں گے۔اکھلیش یادو نے کہا کہ اس حکومت نے 69 ہزار بھرتی نوجوانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا ہے۔ ہماری حکومت آنے پر ان کا وقار بحال کیاجائے گا۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو رودولی میں جلسہ عام سے خطاب کرنے کے بعد روانہ ہوگئے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے سی ایم اکھلیش یادو نے بیوی ڈمپل یادو کے ساتھ جسونت نگر میں ووٹ ڈالا تھا