یو ایس ایس ابراہم لنکن مشرق وسطیٰپہنچ گیا :امریکہ

   

نیویارک : امریکہ کے مرکزی فورسز کمانڈ آفس ‘سینٹ کوم’ نے کہا ہے کہ “یو ایس ایس ابراہم لنکن ایئر کرافٹ کیریئر بحری جہاز مشرق وسطیٰ میں پہنچ گیا ہے۔سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ اعلان میں سینٹ کوم نے کہا ہے کہ ” ایف۔35 سی اور ‘ایف اے۔18 بلاک تھری’ جنگی طیاروں کے کیرئیر والا بحری جہاز ‘یو ایس ایس ابراہم لنکن’، امریکہ مرکزی فورسز کمانڈ آفس کی ذمہ داری کے علاقے میں پہنچ گیا ہے”۔واضح رہے کہ31 جولائی کو حماس سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے لیڈروں میں سے فواد شکرو کے قتل کے بعد امریکہ کے وزیر دفاع لائڈ آسٹن نے، ایران اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے کسی ممکنہ حملے کے مقابل اسرائیل کے دفاع کو مضبوط بنانے کی خاطر، یو ایس ایس ابراہم لنکن ایئر کرافٹ کیریئر بحری جہاز اور یو ایس ایس جارجیا جوہری آبدوز کو علاقے میں بھیجنے کا حکم جاری کیا تھا۔