یوپی کے اونناؤ میں ایک بارہ سالہ لڑکی کی عصمت ریزی او رقتل

,

   

اونناؤ۔ضلع کے بہار پولیس سرکل میں منگل کے روز درجہ سوم کی ایک طالب علم کی عصمت ریزی کے بعد گلا دباکر قتل کردیاگیاہے۔

ایک مقامی نوجوان مذکورہ بارہ سالہ لڑکی کو قریب کے کھیتوں میں اس وقت لے کر گیاجب سارا گاؤں ہولی کا تہوار منانے میں مصروف تھا۔وہاں پرمعصوم کی عزت لوٹنے کے بعد اس کا گلا دباکر جان سے ماردیاگیاہے۔

بظاہر نوجوان نے سونچا کے لڑکی فوت ہوگئی ہے اور وہ موقع سے فرار ہوگیا۔کچھ گاؤ ں والے کھیتوں کی طرف گئے تو انہو ں نے دیکھا کہ نیم بہوشی کے عالم میں ایک لڑکی پڑی ہے۔

انہوں نے لڑکی کے گھر والوں اور پھر پولیس کو اس کی جانکاری دی۔مذکورہ لڑکی کو پرائمری ہلت سنٹر لے جایاگیا جہاں سے اس کو ضلع اسپتال منتقل کیاگیا اور آخر کار کانپور کے ہیلیٹ اسپتال لے جایاگیا جہاں پر اس کی حالت تشویش ناک تھی۔

علاج کے دوران لڑکی کی موت ہوگئی۔مقامی لوگوں نے ضلع اسپتال میں ہنگامہ مچا دیا۔سپریڈنٹ آف پولیس وکرانت ویر زائد پولیس دستے ساتھ اسپتال پہنچے او رہجوم کو منتشر کیا۔

سرکل افیسر بہار وکاس پانڈے نے کہاکہ معاملہ زیر تحقیقات ہے اور ملزم کی بہت جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

کچھ ماہ قبل سے عصمت ریزی کے معاملات میں انناؤ سرخیوں میں رہا ہے۔

پچھلے سال عصمت ریزی کی متاثرہ کو زندہ جلانے کا واقعہ پیش آیاتھا۔ مذکورہ لڑکی کو پہلے لکھنو اور بعد میں علاج کے لئے دہلی منتقل کیاگیاتھا جہاں پر وہ زخموں سے جانبرنہ ہوسکی تھی