یکساں سیول کوڈ : مرکز نے اپنا موقف پیش کیا

   

نئی دہلی : مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں حلفنامہ داخل کرتے ہوئے یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کے لئے دائر درخواستوں کی مخالفت کی ہے۔ حکومت نے عدالت سے کہاکہ یہ ایک پالیسی مسئلہ ہے جس پر فیصلہ کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے۔ عدالت پارلیمنٹ کو اِس حوالے سے قانون بنانے کی ہدایت نہیں دے سکتی ہے۔