نئی دہلی : ہندوستان کے ہوابازی کے نگران ادارہ ڈائرکٹریٹ جنرل آف سیول ایویشن نے یو اے ای ایویشن اتھاریٹی سے اُس رپورٹ کی نقل مانگی ہے جو 2 ایمریٹس جیٹ طیاروں میں ممکنہ ٹکراؤ سے متعلق ہے ۔ یہ دونوں طیارے ہندوستان کیلئے روانہ ہورہے تھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ایمریٹس بوئنگ 777 حیدرآباد کیلئے /9 جنور ی کو روانہ ہورہا تھا کہ دوبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ایک اور بوئنگ طیارے سے ٹکراؤ ہوتے رہ گیا ۔