Tuesday , September 26 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( راست ) : محترمہ سیدہ رفعت زہرا بنت جناب سید رزاق علی مرحوم اہلیہ جناب سید آصف حسن عابدی کا انتقال ہوگیا ۔ 18 جنوری کو دائرہ میر مومن میں تدفین عمل میں آئی ۔ 20 جنوری کو مجلس زیارت عبادت خانہ حسینی میں چار بجے شام مقرر ہے ۔۔

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( راست ) : سید جاوید تنویر ولد سید بشیر احمد موظف صدر مدرس کا انتقال آج صبح نیند کی حالت میں ہوگیا ۔ مرحوم ، میر فاروق علی یداللہی موظف ایل آئی ڈی کے بڑے داماد تھے ۔ مزید معلومات کے لیے 9885489114 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    جناب سید ادریس حسین عابدی عرف محمد ابن سید محمد احسن عابدی ساکن کومٹ واڑی کا کل شام انتقال ہوگیا ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں بروز چہارشنبہ صبح 10 بجے عمل میں آئے گی ۔ میت مرحوم کے مکان کومٹ واڑی سے صبح 10 بجے اٹھائی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 949024055 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT