Friday , August 18 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب سید عبدالقدوس مرحوم کے فرزند جناب سید عبدالوارث ممتاز فٹبال نیشنل کوچ کا بعمر 76 سال 21 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد وادی حدیث جل پلی میں آج بعد نماز فجر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان وادی حدیث میں عمل میں آئی ۔ مرحوم ، پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی کے نسبتی برادر تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9247350196 پر ربط کریں ۔۔

 

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب محمد جلال الدین عرف سلیم ولد جناب محمد کریم الدین ساکن چٹیال ضلع نلگنڈہ حال مقیم بی بی کا چشمہ فلک نما کا 23 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ مرحوم ، ڈاکٹر غلام محمود مرحوم کے بڑے داماد تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ نماز جنازہ مسجد وزیر علی میں بروز جمعہ ایک بجے ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان مسجد پیارو میاں مصری گنج میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7386948844 ۔ 9030676061 پر ربط کریں ۔۔

 

٭٭    ممتاز سائنٹسٹ ڈاکٹر خواجہ محمد غوث سابق اسسٹنٹ ڈائرکٹر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹکنالوجی (IICT) کا بعمر 84 علالت کے باعث 16 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد درگاہ حضرت عباد اللہ شاہ قادریؒ ، دبیر پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت اجالے شاہؒ ، سعید آباد میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو فرزندان حال مقیم امریکہ خواجہ محمد حسن اور خواجہ محمد سمیر کے علاوہ ایک دختر شامل ہیں ۔ مرحوم ، ڈاکٹر ایم کے احمد میڈیکل ڈائرکٹر ( ایچ اے ایل ) بالا نگر کے خسر ہوتے تھے ۔ تفصیلات کے لیے 9440444500 پر ربط کریں ۔۔

مکہ مکرمہ میں انتقال
حیدرآباد۔23؍جولائی۔ـ( راست ) ۔ جناب سید نصرت علی ولد جناب سید اقبال علی کا 22؍جولائی کو مکہ مکرمہ میں بعمر 41 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ آج حرم شریف میں ادا کی گئی اور تدفین مکہ مکرمہ ہی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹی اور دوبیٹے شامل ہیں۔ مرحوم ، جناب سید رحمت علی مرحوم سابق ایم پی کے بھتیجے تھے۔ مزید تفصیلات کے لئے 00966533672925 پر ربط کریں ۔

TOPPOPULARRECENT