Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد /24 مارچ ( سیاست نیوز ) حیدرآباد سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔ دبیرپورہ پولیس کے مطابق 17 سالہ دھنراج جو طالب علم بتایا گیا ہے چمپاپیٹ علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل یہ شحص موٹر سائیکل پر دبیرپورہ علاقہ سے گذر رہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور وہ شدید زخمی حالت میں رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ میڑپلی پولیس کے مطابق 40 سالہ سری سیلم جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ پیرزادی گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ میڑپلی علاقہ میں حادثہ پیش آیا اور شدید زخمی حالت میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ مادھاپور پولیس کے مطابق 48 سالہ انجینیلو جو نظام پیٹ علاقہ کا ساکن تھا ۔ دودھ کی گاڑی پر ہلپر کا کام کرتا تھا ۔ یہ شخص ٹاٹا آٹو میں سفر کر رہا تھا کہ لاری کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT