مذہبی خبریں

   

آج محفل نعت شہہ کونینؐ
حیدرآباد ۔ 11 اگسٹ ۔ (راست) بزم ثنائے حبیب کے زیراہتمام زیرنگرانی حبیب عیسیٰ بن ابوبکر بوفطیم یکم محرم الحرام 11 اگسٹ بروز چہارشنبہ بعد نماز عشاء حبیب عمر بن عبداﷲ العطاس قادری صبغت اﷲ شاہ المعروف حبیب فاروق العطاس کی رہائش گاہ واقع ایرہ کنٹہ قریب حبیب گارڈن فنکشن ہال ماہانہ محفل نعت و منقبت منعقد ہوگی جس میں حیدرآباد کے مشہور شعراء کرام و نعت خواں حضرات نعت شریف و منقبت سیدالشہداء حضرت امام حسین ؑسنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ نظامت کے فرائض حبیب مصطفی بن حسن العیدروس انجام دیں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا عبدالرحیم بن احمد قرموشی ، حبیب علی بن حسن رفیع ، محمد احمد شاہ قادری ، مرزا کریم بیگ ڈائرکٹر نشاء اسلامک شرکت کریں گے۔ مزید معلومات 9885271584 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

آج جلسہ ’’شہادت حضرت عمرؓ ‘‘
حیدرآباد : 10 اگست (راست) اسوسی ایشن آف اردو ڈیولپمنٹ کی جانب سے زیر نگرانی محترم محمد تمیز الدین احمد صدر اسوسی ایشن چہارشنبہ 11 اگست 3 بجے دن بمقام اردو کاٹیج امجد باغ مصری گنج میں جلسہ ’’شہادت حضرت عمرؓ ‘‘ حمدیہ، نعتیہ اور منقبتی مشاعرہ منعقد ہوگا۔ مولانا یٰسین حسامی (شاگرد مولانا عاقلؒ) خطاب فرمائیں سینئر صحافی مسعود علی نظامت کریں گے۔ پروگرام کا آغاز مولانا طاہر حسامی کی قرأت کلام پاک، رفیق مدراسی کی حمد باری تعالیٰ، مولانا خلیل احمد قادری کی نعت شریف اور ہاشم بہادر کی منقبت سے ہوگا۔ مشاعرہ میں کوئی بھی اپنا یا کوئی بھی اپنے پسندیدہ شاعر کا کلام سناسکتے ہیں۔ کلام حضور کائنات حضرت محمد مصطفیٰؐ اور کرونا وائرس کے جلد خاتمہ کے لیے ، صدر محترمہ تمیز الدین احمد کی دعا پر پروگرام اختتام پذیر ہوگا۔

مولانا مفتی عبدالمغنی مظاہری کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل
حیدرآباد: 10 اگست (راست) مولانا انصار اللہ قاسمی آرگنائزر مجلس تحفظ ختم نبوت کے بموجب ممتاز عالم دین مولانا مفتی عبدالمغنی مظاہری نائب صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کی طبیعت ان دنوں بہت زیادہ ناساز ہے۔ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھراپردیش کے ارکان و عہدیداران مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی، مولانا محمد عبدالقوی، مولانا مصلح الدین قاسمی، مولانا محمد امجد علی قاسمی، مولانا حافظ خواجہ نذیر الدین سبیلی اور مولانا محمد ارشد علی قاسمی نے مولانا کی جلد صحتیابی اور مکمل شفایابی کے لیے تمام برادران اسلام سے خصوصی دعائوں کا اہتمام کرنے کی اپیل کی ہے۔

دس روزہ مجالس سیرت اہلبیت کا اہتمام
حیدرآباد : 10 اگست (راست) فیضان چشتیہ حیدرآباد دکن کے زیر اہتمام حسب عملدرآمد قدیم 29 ویں سالانہ دس روزہ مجالس سیرت اہلبیت و ذکر شہادت امام حسین علیہ السلام 11 تا 20 اگست روزانہ بعد نماز عشاء (9 بجے شب) مسجد اقصیٰ نٹراج نگر ٹپہ چبوترہ میں زیر سرپرستی حافظ و قاری عشرہ مولانا سید شاہ محمد عبدالقادر حسینی البخاری چشتی کلیمی المعروف پیر جیلانی پاشاہ منعقد ہے۔ مجالس کا آغاز قرأت کلام پاک، نعت شریف و منقبت سے ہوگا۔ خطیب اہلسنت شاہ محمد مہتاب چشتی کربلائی واقعات کربلا پر سلسلہ وار خطاب کریں گے۔ صلوٰۃ وسلام فاتحہ و دعا پر اختتام ہوگا۔

آج محفل ذکر و سلوک و درس تصوف
حیدرآباد : 10 اگست (راست) ایوان فاضل و عاقل، بمکان مولانا عاقلؒ حسامیہ منزل پنجہ شاہ حیدرآباد میں 11 اگست بروز چہارشنبہ بوقت 10:30 بجے شب ’’محفل ذکر و سلوک و درس تصوف‘‘ مقرر ہے جس کی نگرانی حضرت مولانا محمد حسام ا لدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ صاحب فرمائیں گے۔ بعد درس تصوف محفل ذکر جہری ہوگا۔ وابستگان سلسلہ عالیہ،قادریہ، حسامیہ اور عوام الناس سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔ خواتین کے لیے پردے کا معقول انتظام رہے گا۔

مرکزی سیرۃ الزھرا کمیٹی کی مجالس کا آج سے آغاز
حیدرآباد : 10 اگست (راست) شعلہ بیان ذاکر اہلبیت مولانا سید حیدر رضا رضوی عاشور خانہ درِ علی ابن الحسنین عقب الاوہ سرطوق میں یکم تا 9 محرم سیرۃ الزھرا کمیٹی کے 76 سالہ قدیم مجالس سے بعد نماز مغربین خطاب فرمائیں گے۔ ان مجالس کی بنیاد مولوی مرزا ابوالحسن تبریزی نے ڈالی تھی۔ جناب علی رضا صدر کمیٹی نے عقیدتمندوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے۔

مجالس عزاء

حیدرآباد: 10 اگست (راست) قدیم مجلس عزاء سالانہ یکم محرم تا 9 محرم رات 8 بجے بمقام باقر آقا لین نور خان بازار میں مقرر ہے۔ ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا بیان کریں گے۔
٭٭ سید خورشید حسین شریک گروہ شہدائے حسین کی جانب سے یکم محرم تا 9 محرم مجلس عزاء بمکان خورشید حسین علی نگر، املی بن، یاقوت پورہ، بوقت 7:30 بجے صبح مقرر ہے۔
٭٭ سید دلاور حسین شریک گروہ شہدائے حسینؓ کی جانب سے یکم محرم تا 9 محرم 8:30 بجے صبح بمکان سید اکبر حسین سید کیف حسین املی بن، علی نگر میں مجلس عزاء مقرر ہے۔
٭٭ یکم تا 9 محرم مجلس عزاء 10 بجے دن بمکان محمد علی رضا خاں، حسین نگر کالونی مقرر ہے۔
٭٭ یکم تا 9 محرم صبح 8 بجے مجلس عزاء نزد مسجد جعفری کوٹلہ علی جاہ میں مقرر ہے۔ ذاکر اہلبیت مولانا اکبر صاحب بیان فرمائیں گے۔
٭٭ جناب سید عباس آقا جنرل سکریٹری کل ہند شیعہ یوتھ فیڈریشن کی جانب سے یکم تا 9 محرم 7 بجے شام بمقام مریم ولا پرانی حویلی میں مجلس عزاء مقرر ہے۔
٭٭ یکم تا 9 محرم بمقام زینبیہؑ کھیت بالستی میں 7:30 بجے صبح مجلس عزاء مقرر ہے۔ میر ہادی علی منبر پر نوحہ پیش کریں گے۔
٭٭ یکم تا 9 محرم 5 بجے شام عاشور خانہ حسین کلان شوکت منشن یاقوت پورہ میں قدیم مجالس عشرہ مقرر ہے۔ حجۃ الاسلام مولانا مرزا نقی علی قمی بیان فرمائیں گے۔
٭٭ عاشورہ خانہ حضرت قائم امان نگر (B) تالاب کٹہ میں یکم تا 9 محرم بوقت 6 بجے شام مجلس عزاء مقرر ہے۔
٭٭ آغا محمد علی صبوری کی جانب سے یکم تا 9 محرم 12: 30 بجے دن بمکان محمد علی صبوری سلطان پورہ نور خاں بازار میں مجلس عزاء مقرر ہے۔ مظہر علی ، سید دلاور حسین مرثیہ خوانی کریں گے۔