پیامات شادی کیلئے مجرب عملیات

   

جناب محمد رضی الدین معظمؒ
نمازوں کی پابندی کریں، ٹی وی حرام ہے ہمیشہ دُور رہیں، کسی کا دل نہ دُکھائیں، اپنے مقصد و حاجت کے لئے اللہ رب العزت پر مکمل بھروسہ رکھیں۔
٭ لڑکیوں کی شادی کے لئے یا رشتے طے نہ ہوں تو یہ وظیفہ خود لڑکیاں بعد نماز ظہر پڑھ کر دعاء کریں۔ درود شریف ۲۱ بار، سورۂ فاتحہ تین بار اور ’’یالطیف‘‘ ۱۲۹ بار۔ سورۂ مائدہ کی آیت ۱۱۴ ’’اللّٰهُمَّ رَبَّنَا أَنْزِلْ عَلَيْنَا مَآئِدَةً مِّنَ السَّمَآءِ تَكُوْنُ لَنَا عِيْدًا لِّأَوَّلِنَا وَآخِرِنَا وَآيَةً مِّنْكَ ۖ وَارْزُقْنَا وَأَنتَ خَيْرُ الرَّازِقِيْنَ‘‘ پانچ بار۔ ماں باپ یہ وظیفہ پڑھ کر دعا کریں۔ درود شریف ۲۱ بار، سورۂ فاتحہ تین بار، يَا لَطِيْفُ۷۲ بار، یا خبیر ۷۲ بار، ’’رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا ۖ إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ‘‘ پانچ بار۔
٭ بعد مغرب چار رکعت نماز حاجت پڑھیں اور ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد چاروں قل پڑھ کر بحالت سجدہ ۷۰ بار ’’يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيْثُ‘‘ پڑھ کر دعاء کریں۔٭ سورۂ ممتحنہ پانچ بار پڑھ کر دعاء کریں۔
٭ سورۂ فرقان کی آیت ۵۴ وَهُوَ الَّذِیْ خَلَقَ مِنَ الْمَآءِ بَشَرً‌ا فَجَعَلَهٗ نَسَبًا وَّصِهْرً‌ا وَکَانَ رَ‌بُّکَ قَدِیْرً‌ا ایک ہزار بار پڑھیں اور دعاء کریں۔
٭ بیوہ یا مطلقہ خواتین روزانہ ایک سو ایک بار (۱۰۱) سورۂ آل عمران کی آیت ۲۶ قُلِ اللّٰهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَآءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَآءُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَآءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَآءُ ۖ بِيَدِكَ الْخَيْرُ ۖ إِنَّكَ عَلىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌپابندی سے پڑھیں، ان شاء اللہ تعالیٰ بہت جلد رشتہ آجائے گا۔
واضح رہے کہ تمام عملیات بلحاظ اوقات فرصت پابندی سے کریں اور
تمام اعمال کے ساتھ اول و آخر ۲۱ بار درود شریف ضرور پڑھیں۔