چلتی کار میں اچانک آگ، مسافروں کو بچا لیا گیا

   

راہگیروں اور پولیس کی بروقت مدد، اے سی پی سنجے کی بھی موقع واردات پر آمد
حیدرآباد ۔ 12 جولائی (سیاست نیوز) ایکسپریس وے عطاپور پر آج ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔ پلر نمبر 135 پی وی ایکسپریس وے پر ایک کار میں اچانک آگ لگ گئی۔ راہگیروں اور پولیس کی بروقت چوکسی سے ماں اور اس کے کمسن بچوں کو بچالیا گیا۔ اطلاع ملتی ہی ٹریفک کمشنر پولیس راجندر نگر ڈیویژن مسٹر سنجے مقام واردات پہنچ گئے اور بچوں کو جلتی کار سے محفوظ نکالنے والے نوجوان روی کی ستائش کی۔ بتایا جاتا ہے کہ شائیبہ نامی خاتون اپنی دو ماہ کی بچی اور 2 بیٹوں کے ہمراہ کار میں مامڑپلی سے بنجارہ ہلز جارہی تھی کہ پلر نمبر 135 کے قریب کار میں اچانک آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ عملہ کے پہنچنے تک کار خاکستر ہوگئی تھی۔