اشتعال انگیز ویڈیو بناکر فرقہ وارانہ فسادت کرانے کی سازش

,

   

بھوجپوری گلوکار ورن بہار‘ شاعر سنتوش یادو‘ اور موسیقی میور ملٹی ٹریک او رایڈیٹر کنال سونکر نے ملک کو فرقہ پرستی کی آگ میں جھونکنے والا ویڈیو بنایا‘ جے ڈی یو لیڈر کے سی تیاگی نے کہاکہ اس پر کاروائی ہوگی‘ اتل کمار انجان‘ میم افضل نے کہاکہ قانونی کاروائی ہو‘ ایڈوکیٹ اے رحمن نے پولیس میں شکایت درج کرائی

نئی دہلی۔ملک میں ہجومی تشدد کے واقعات روکنے کانام نہیں لے رہے ہیں۔ ہر طرف افراتفری کا ماحول ہے۔ ملک کی ایسی صورتحال میں ایک ایسا ویڈیو جاری کیاگیا ہے جس کا گیت ملک میں فرقہ وارایت کی آگ لگانے والا ہے۔

اس ویڈیو میں جو زبان استعمال کی گئی ہے وہ انتہائی خطرناک ہے۔

اس کا مکھڑا ہے’سب پر بھاری بھگوا دھاری‘ جو نہ بولے جے سری رام‘ بھیجو اس کو قبرستان‘۔

اس گیت کے کوی ہیں سنتوش یادو‘ موسیقی میو رملٹی ٹریک‘ اس کے ایڈیٹر کنال سونکر اور گلوکار ورن بہار ہیں۔

چند روز بعد کانوڑ شروع ہونے والا ہے شائد اس کو دیکھتے ہوئے یہ گیت جاری کیاگیاہے۔

اس میں کچھ نوجوان لڑکے او رلڑکیاں رقص کررہے ہیں۔ اس ویڈیو کو یوٹیوب چیانل ”جنتا میوزیکل اینڈ پکچرس“ پر اپلوڈ کیاگیاہے جس کے چار لاکھ نو ہزار کے قریب سبسکرائبرز ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ اس میں تلواریں لئے ہوئے اور اسلحوں سے لیز لوگ دیکھائی دے رہے ہیں۔

نفرت او ربارود سے بھرا یہ گیت تین منٹ 44سکنڈ کاہے۔ اطلاع یہ ہے کہ ویڈیو بہار میں جاری کیاگیا ہے۔ چنانچہ اس سلسلہ میں انقلاب بیورو نے سب سے پہلے جنتادل سکیولر کے جنرل سکریٹری کے سی تیاگی سے خصوصی بات کی جس پر انہوں نے کہاکہ سماج میں کوئی بھی فرقہ واریت ک پھیلانے کی کوشش کرے گاتو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی اورہمار ی حکومت ایسی چیزوں سے ہمیشہ خلاف رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ماضی میں جب رام نومی کے موق عپر ریاستی وزیر کے بیٹے نے ماحول خراب کرنے کی کوشش تو اس کے خلاف بھی کاروائی کی گئی اور اس کو بخشا نہیں گیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم کرنے کی مثال پیش کی ہ اور کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت اورہماری پارٹی سکیولر اصولوں پر چلنے والی پارٹی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہماری پارٹی سماج وادی تحریک سے نکلی ہے اور آ ج بھی ہم اس پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی مہاتما گاندھی‘ لوہیا‘ کرپوری ٹھاکر کے اصولوں پر چلنے والے پارٹی ہے۔

انہوں نے کہاکہ نفرت پھیلانے اور ایک خاص مذہب کے لوگوں کو ٹھیس پہنچانے والا جو ویڈیو جار ی کیاگیاہے وہ سماج ہی نہیں بلکہ ائین کے بھی خلاف ہے۔ چنانچہ اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس کے خلاف بہار حکومت بھی ایکشن لے گی۔

انہوں نے کہاکہ بہتر سماج اور بہتر ماحول قائم کرنے کے لئے اگر ہماری جان بھی جاتی ہے تو ہم اس کو دینے کے لئے تیار ہیں۔کانگریس کے قومی ترجمان میم افضل نے کہاکہ جس نے بھی گیت تیار کیاہے اور اس کو یوٹیوب پر اپلوڈ کیاہے اس کے خلا ف سخت کاروائی کرنی چاہئے۔اور جس گروپ نے اس کو جاری کیا ہے ا س کے خلاف بھی قانونی کاروائی ہونا چاہئے۔

انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ سے استفسار کیا کہ وہ اس ویڈیو کو سنیں اور کاروائی کریں۔ سی پی ائی کے قومی سکریٹری اتل کمار انجان نے کہاکہ اس وقت بہار میں کمل آسن چل رہا ہے۔انہوں نے بی جے پی کا ساتھ حکومت کرنے کے حوالے سے چیف منسٹر نتیش کمار کی پالیسی کو ناقابل اعتماد قراردیا۔

انہوں نے کہاکہ پولیس کا محکمہ سائبر کرائم اس ویڈیو پر مقدمہ درج کرنے قاصر ہے۔ عالمی اُردو ٹرسٹ کے چیرمن ایڈوکیٹ اے رحمن نے دہلی سائبر کرائم کے ویڈیو کے خلاف دروازہ کھٹکھٹائیں گے او رپولیس کمشنر سے شکایت بھی کریں گے تاکہ گیت کو آگے بڑھنے سے اور ملک کو جلنے سے روکا جاسکے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک ویڈیو پر جب اعجاز خان کو گرفتار کیاجاسکتا ہے تو اس خطرناک ویڈیو پر کاروائی کیوں نہیں کی جاسکتی ہے۔