سعید آباد میں نوجوان کا بہیمانہ قتل

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : سعید آباد کے علاقہ میں سرے عام غنڈہ گردی اور فلمی انداز میں قتل کی سنگین واردات پیش آئی ۔ اس واقعہ نے سعید آباد پولیس کی چوکسی کی قلعی کھول دی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ہیرکٹنگ سیلون میں پیش آئے معمولی واقعہ اور رقمی ادائیگی کے مسئلہ پرایک خود ساختہ باڈی بلڈر نے ساتھیوں کے ہمراہ نوجوان کا قتل کردیا ۔ اس سلسلہ میں تفصیلات بتاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ملک پیٹ ڈیویںن مسٹر ایم سدرشن نے بتایا کہ کشور نائک نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 27 سالہ کارتک پر حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا ۔ اے سی پی نے بتایا کہ کشور نائک اور اس کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے ۔ کارتیک کرن باغ علاقہ میں واقع ہیرکٹنگ سیلون کا مالک بتایا گیا ہے ۔ کشور نائیک اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس کی دوکان پہونچا اور 4 تا 5 افراد نے کارتیک کو اس طرح دبوچ لیا کہ اس کا دم گھٹنے کے سبب وہ ہلاک ہوگیا ۔۔