واجپائی اور مشرف نے کشمیر پر مؤثر بات چیت کا موقع گنوایا : برطانیہ

   

لندن ۔ 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوپاک کے درمیان کشمیر کو لیکر جو کشیدگی پائی جاتی ہے اس کی یکسوئی کیلئے بین الاقوامی برادری مسلسل کوشاں ہے اور اگر شمالی آئرلینڈ میں جس طرح ’’گڈ فرائی ڈے ایگریمنٹ‘‘ عمل میں آیا تھا اسی طرز پر اگر ہندوپاک بھی بات چیت کے ذریعہ باہمی کشیدگی ختم کرلیں تو اس سے اچھی خبر کوئی نہیں ہوسکتی۔ ’’گڈفرائی ڈے ایگریمنٹ کے مطابق ہندوپاک دونوں جانب سے مفت تبادلہ کا عمل کیا جائے۔ سرمارک لیال گرانٹ جو برطانیہ کے سابق وزرائے اعظم ڈیوڈ کیمرون اور تھریسامے کے قومی سلامتی مشیر رہ چکے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے اقوام متحدہ میں برطانیہ کے سابق نمائندہ کے فرائض بھی انجام دیئے ہیں۔
، نے کہا کہ جس وقت 2001ء میں ہندوستان کے اس وقت کے وزیراعظم واجپائی اور پاکستان کے سابق صدر مشرف کی ملاقات ہوئی تھی تو انہوںنے اس انتہائی حساس موضوع پر مؤثر بات چیت کا موقع گنوادیا تھا۔