ڈاکٹر منموہن سنگھ ایمس میں شریک

   

نئی دہلی : سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کو بخار اور کمزوری کی شکایات پر آج یہاں آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس (ایمس) میں داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹر سنگھ ایمس دہلی کے کارڈیوٹاور میں شریک ہے۔ نتیش نائیک کی قیادت میں ڈاکٹروں کی ٹیم علاج کررہی ہے۔ دو روز سے وہ بخار میں مبتلا بتائے گئے اور انہیں کمزوری بھی ہوگئی ہے۔ چنانچہ انہیں فوری ایمس سے رجوع کیا گیا۔ رواں سال اپریل میں سابق وزیراعظم کوویڈ۔19 کے ٹسٹ میں مثبت پائے گئے تھے اور تب انہیں ایمس میں ہی شریک کیا گیا تھا۔ اے آئی سی سی سکریٹری انچارج برائے اطلاعات پرانوجھا نے کہا کہ ڈاکٹر سنگھ کا علاج جاری ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ جھا نے ڈاکٹر سنگھ کی صحت کے تعلق سے افواہوں کو مسترد کردیا۔