کامیڈین شیام رنگیلا کے مودی کے نقل کرنے پر مقدمہ درج

,

   

ِپٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر وزیراعظم نریندر مودی کی نقل پر مشتمل کامیڈین شیام رنگیلا ایک مزاحیہ ویڈیو سوشیل میڈیاپر تیزی کے ساتھ وائیرل ہونے کے بعد جمعہ کے روز رنگیلا کے خلاف ایک شکایت درج کرائی گئی ہے۔

فبروری 16کے روز لئے گئے ایک ویڈیو میں جو اب وائیرل ہوا ہے اور1035000لوگوں نے یوٹیوب پر اس کو دیکھا اور42,000سے زائد پسندیدگیاں اب تک ٹوئٹر پلیٹ فارم پر ملے ہیں۔

راجستھان کے سری گنگانگر کے پٹرول پمپ پر پٹرول او رڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے متعلق ایک ویڈیو بنایاہے‘مودی کے انداز میں نقل میں یہ ویڈیو تیار کیا


ویڈیوکچھ اس طرح کا ہے

https://twitter.com/ShyamRangeela/status/1361664964050755585?s=20

اس کے پیش نظر سری گنگانگر پٹرول پمپ کے مالک سریندر اگروال نے صدر پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کرائی۔

میڈیارپورٹس کے بموجب ایسا لگتا ہے پٹرول او رڈیزل سپلائی کرنے والے خانگی تیل کی کمپنیوں کی جانب سے کافی دباؤ ڈالا گیاہے۔

اگروال نے کہاکہ کامیڈین نے اپنی شناخت ایک صحافی کے طور پر کرائی اور ان کے ساتھ تصویر لینے کی اجازت مانگی۔ بعد میں انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ گاڑی پر ائے اور ایک ویڈیو اس وقت تیار کیاجب ہجوم تھا‘ جس کی وجہہ سے ہمارے ملازمین اس کو دیکھ نہ سکے۔ اس پر ردعمل پیش کرتے ہوئے رنگیلا نے ویڈیو میں کہا”میری منشاء کسی کے جذبات کو نقصان پہنچانا نہیں تھا۔

میں نہ صرف ایک کامیڈی ویڈیو بنایاہے۔ اگر کسی کے جذبات کوٹھیس پہنچی ہے تو میں معافی مانگنے کے لئے تیار ہوں“۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”سری گنگانا نگر میں پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے متعلق میں نے ایک ویڈیو ہی بنایاہے‘ تاکہ حکومت کچھ راحت دے سکے“

https://twitter.com/ShyamRangeela/status/1362960228162043905?s=20

تاہم کئی انٹرنٹ صارفین رنگیلا کی حمایت میں کھڑے دیکھائی دئے۔

کئی نے کہاکہ رنگیلا کو نشانہ بنایاجارہا ہے کیونکہ وہ راست مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ ہم رنگیلا کی حمایت میں کھڑے ہیں بڑے پیمانے پر شیئر کیاجارہا ہے

https://twitter.com/samajsevaa/status/1363027140913020929?s=20
https://twitter.com/khr6655/status/1363007632378793985?s=20