کمیٹی کو لے کر اٹھ رہے سوالوں پر سپریم کورٹ سخت، کہا- انہیں نہیں دیا گیا کوئی اختیار

,

   

نئے زرعی قانون کی واپسی کو لے کر کسان 56 دن سے آندولن کر رہے ہیں۔ 26 جنوری کو کسانوں کی ہونے والی ٹریکٹر ریلی کو لے کر دہلی پولیس کی عرضی پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس دوران سپریم کورٹ کی بنائی گئی ایکسپرٹ کمیٹی پر بھی سوال اٹھائے گئے۔ ایسے میں چیف جسٹس ایس اے بوبڈے نے سخت لہجے میں کہا کہ اگر کسان کمیٹی کے سامنے نہیں جانا چاہتے تو بے شک مت جائیں۔ مگر ایسے کسی کی بھی شبیہ خراب نہ کریں۔ اس طرح کی برانڈنگ نہیں ہونی چاہئے۔ چیف جسٹس نے ایک بار پھر واضح کیا کہ کمیٹی کو کوئی فیصلہ لینے کی طاقت نہیں دی گئی ہے، اسے صرف ہمیں رائے دینے کے لئے بنایا گیا ہے۔