یوکرین کے بنیادی ڈھانچے پر روسی حملہ نسل کشی کے مترادف

,

   

اتوار کے روز بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کوسٹن نے کہاکہ توانائی گریڈ پر حملے کے علاوہ 11,000یوکرین بچوں کو روس منتقل کیاگیاہے۔


ماسکو۔ یوکرین کے پراسکیوٹر جنرل انڈری کوسٹن نے کہاکہ روس کا شور ش زدہ قوم کے حساس ڈھانچوں پر مسلسل حملے نسل کشی کے مترادف ہیں اورمزیدکہاکہ کلیدی تنصیبات پر حملے”مکمل یوکرانی قوم“کو نشانہ بناتے ہیں اور کیف کوہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کی کوشش ہے۔

اتوار کے روز بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کوسٹن نے کہاکہ توانائی گریڈ پر حملے کے علاوہ 11,000یوکرین بچوں کو روس منتقل کیاگیاہے۔مذکورہ اعلی اہلکار نے مزیدکہاکہ ان کے دفتر کی جانب سے 49,000جنگی جرائم اور جارحانہ جرائم کی جانچ کررہا ہے جو روس کے مکمل طور پر فبروری24سے شروع کئے گئے حملوں کے بعد سے جاری ہیں۔

انہوں نے بی بی سی کو بتایاکہ روسی افواج کے زیر قبضہ یوکرین کی ہر بستی میں ”ایک ہی طرزعمل“ دیکھا جارہا ہے۔روس کے یوکرین کے خلاف جنگ چھیڑنے کے بعد سے دیکھے گئے جنگی جرائم سے کوسٹن نے کہاکہ 260افراد پر فرد جرم عائد کی گئی ہے اور یوکرین کی عدالتوں نے 13فیصلے جاری کئے ہیں۔

انہوں نے ”انٹرنیشنل ایڈہاک ٹربیوبل‘‘ کے قیام کا مطالبہ کیا جس کی حمایت ”پوری مہذب دنیا“کے ممالک نے جنھوں نے روس کوجوابدہ بنانے کے لئے حملے کی مخالفت کی۔

یوکرین بھر میں لاکھوں لوگ کڑاکے کی سردی میں برقی کٹوتی کاسامنا کرنے کررہے ہیں جو روسی حملے کی وجہہ سے ہے۔ یوکرین کے پرواڈا نے خبر دی ہے کہ اتوار کے روز داخلی امور کے اول وزیر یوحینی ینین نے کہاکہ روسی حملے میں 32000شہری جائیدادیں اور 700سے زائد حساس تنصیبات کی سہولتیں تباہ ہوگئی ہے۔