آئی اے ایس عہدیدار رجت کمار کے خلاف تحقیقات کیلئے وزیراعظم دفتر کا مکتوب

   

حیدرآباد۔10۔ مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ کے اسپیشل چیف سکریٹری اریگیشن رجت کمار کے خلاف تحقیقات کیلئے وزیراعظم کے دفتر سے چیف سکریٹری سومیش کمار کو مکتوب روانہ کیا گیا ہے۔ رجت کمار کے خلاف موصولہ شکایت پر وزیراعظم کے دفتر میں سنگین نوٹ لیتے ہوئے ڈپارٹمنٹ آف پرسونل اینڈ ٹریننگ سے اس معاملہ کی جانچ کی خواہش کی ۔ محبوب نگر سے تعلق رکھنے والے جی سرینواس نے شکایت کی تھی کہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک خانگی کمپنی نے ڈسمبر میں رجت کمار کی دختر کی شادی کے اخراجات برداشت کئے تھے۔ عالیشان پیمانہ پر کی گئی شادی کے بلز خانگی کمپنی نے ادا کئے ، جس کے بارے میں میڈیا میں رپورٹس شائع ہوئی تھی۔ شکایت میں کہا گیا کہ مذکورہ کمپنی کئی اہم آبپاشی پراجکٹس میں کنٹراکٹر کے طور پر شامل ہے۔ ڈپارٹمنٹ آف پرسونل اینڈ ٹریننگ نے چیف سکریٹری کو اس معاملہ کی جانچ کرنے اور رجت کمار کے خلاف کارروائی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔ ڈپارٹمنٹ آف پرسونل وزارت پرسونل اینڈ پبلک گریونس کے تحت آتا ہے اور یہ وزارت وزیراعظم کے تحت ہے۔ رجت کمار کے خلاف شکایت پر وزیراعظم کے دفتر کی کارروائی سے تلنگانہ حکومت کے لئے مشکلات پیدا ہوچکی ہیں۔ رجت کمار کا شمار چیف منسٹر کے قریبی عہدیداروں میں ہوتا ہے اور ان کے خلاف ریاستی حکومت کی جانب سے کارروائی ممکن نہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ وزیراعظم کا دفتر اس معاملہ میں کیا موقف اختیار کرے گا ۔ ر