آج یوم اساتذہ123 ٹیچرس کو ایوارڈس کی پیشکشی

   

حیدرآباد۔4۔ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے اسٹیٹ ٹیچرس ایوارڈ 2026 کیلئے 123 ٹیچرس آف فیکلٹی ممبرس کا انتخاب کیا ہے۔ ٹیچرس ڈے کے موقع پر 5 ستمبر کو یہ ایوارڈ پیش کئے جائیں گے۔ منتخب 123 ٹیچرس میں 52 کا تعلق اسکول ایجوکیشن 11 انٹرمیڈیٹ اور 3 ٹکنیکل ایجوکیشن سے تعلق رکھتے ہیں۔ یونیورسٹیز سے تعلق والے 28 اور ملحقہ کالجس کے 29 ٹیچرس کو بھی ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا۔ تعلیم کے مختلف زمرہ جات میں ایوارڈ یافتگان کے انتخاب کیلئے حکومت نے کمیٹیاں تشکیل دی تھیں۔ کمیٹیوں نے درخواستوں کی جانچ کرکے ایوارڈ کیلئے ناموں کی سفارش کی ہے۔ حکومت نے کمشنر ٹکنیکل ایجوکیشن اور کالجیٹ ایجوکیشن سری دیوا سینا کو ایجوکیشنل ایڈمنسٹریشن 2026 کے ایکسلیجنس ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا۔ کلکٹر منچریال کمار دیپک آئی اے ایس اور ڈائرکٹر ایس سی ای آر ٹی جی رمیش کو ایڈمنسٹریٹیو ایکسلینس ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا۔ ایوارڈ یافتگان کی فہرست سکریٹری محکمہ تعلیم ڈاکٹر یوگیتا رانا نے جی او آر ٹی 146 کے ذریعہ جاری کی ہے۔ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے 11 ایوارڈ یافتگان کا تعلق حیدرآباد اور دیگر اضلاع سے ہے۔ ٹیکنیکل ایجوکیشن و گورنمنٹ پالی ٹیکنکس میں 3 ایوارڈ یافتگان کا انتخاب کیا گیا۔ یونیورسٹی سطح پر عثمانیہ یونیورسٹی ، کاکتیہ یونیورسٹی ، ستاواہنا یونیورسٹی ، تلنگانہ یونیورسٹی ، پالمور یونیورسٹی ، ویمنس یونیورسٹی ، ڈاکٹر بی آر امبیڈکر یونیورسٹی ، جواہر لال نہرو آرکیٹکچر اینڈ فائن آرٹس یونیورسٹی ، جے این ٹی یو ، پروفیسر جے شنکر اگریکلچر یونیورسٹی ، تلنگانہ ویٹرنری یونیورسٹی ، ہارٹیکلچر یونیورسٹی اور نمس سے جملہ 24 اساتذہ کا ایوارڈ کے لئے انتخاب کیا گیا ۔1/k