آر ٹی سی کی تائید میں ایم آر پی ایس کا احتجاجی پروگرام ناکام بنادیا گیا

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ نومبر (سیاست نیوز) مادیگا ریزرویشن پوراٹا سمیتی کی جانب سے ہڑتالی آر ٹی سی ملازمین کے حق میں اندرا پارک کے قریب مہا دکھشا کے پروگرام کو ناکام بنادیا ۔ ایم آر پی ایس کے اس پروگرام کے پیش نظر اندرا پارک دھرنا چوک کے قریب پولیس نے سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے تھے اور پولیس کمشنر انجنی کمار نے راست طور پر جائزہ لیا۔ قبل ازیں ایم آر پی ایس کے صدر مندا کرشنا مادیگا کو حبشی گوڑہ کی ایک لاج سے اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ ایم آر پی ایس کے دیگر ارکان کے ساتھ دھرنا چوک اندرا پارک پر مہا دکھشا کے آغاز کا منصوبہ بنایا تھا۔ پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر چوکسی اختیار کرتے ہوئے اطلاع ملنے پر کئی ایم آر پی ایس کارکنوں کو حراست میں لیا ۔ سرکاری ذرائع کے بموجب ایم آر پی ایس مہا دکھشا کے پروگرام کے پیش نظر دونوں شہروں سے جملہ 288 افراد کو احتیاطی طور پر حراست میں لیا گیا ۔