کراچی: آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ شان ٹیٹ پاکستان پہنچ گئے۔وہ مقامی ہوٹل میں سہ روزہ قرنطینہ مکمل کرنے کے بعدآسٹریلیائی ٹیم کے ساتھ بائیو سکیورببل میں داخل ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انتقال کرگئے والد کی آخری رسومات میں شرکت کے سبب شان ٹیٹ کی پاکستان آمد میں تاخیر ہوئی۔