آٹو کرایوں میں بیک وقت اضافہ کرنے جے اے سی کا مطالبہ

   

حیدرآباد 13 فبروری ( این ایس ایس ) تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جے اے سی نے انتباہ دیا ہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے آٹو ڈرائیورس کو ہراساں کیا جاتا رہے گا تو ڈرائیورس ہڑتال کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔ جے اے سی کے صدر امان اللہ خاں نے اڈیشنل کمشنر ( ٹریفک ) رنگاناتھ کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی ۔ انہوں نے ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیورس کی جانب سے اضافہ کرایہ کی طلبی اور چلنے سے انکار پر مقدمات درج کرنے کے انتباہ پر شدید رد عمل ظاہر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آٹو کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا اور ان پر چالانات عائد کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے آٹو کے آٹو کا اقل ترین کرایہ 20 روپئے اور فی کیلومیٹر 11 روپئے 2014 میں مقرر کیا گیا تھا ۔ یہ ناکافی ہے اور اس میںاضافہ کیا جانا چاہئے ۔