ابتداء میں ملزم نے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی مگر جب سختی کے ساتھ اس تفتیش کی گئی تو اس نے جرم قبول کرلیا۔
پاوری۔پولیس نے بتایاکہ بی جے پی لیڈر کے بیٹے اور ریسورٹ جس کا وہ مالک ہے اس پر کام کرنے والے دو ملزمین کوجمعہ کے روز اس کے ریسپشنسٹ کے مبینہ قتل میں گرفتار کرلیاہے جو پچھلے کچھ دنوں سے لاپتہ ہے۔
عہدیداروں نے کہاکہ ایک ریونیو پولیس سب انسپکٹر کو متاثرہ کے والدین کے ساتھ اس معاملے میں شکایت کرتے ہوئے وقت مبینہ بدسلوکی پر معطل کردیاگیاہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تین ملزمین پوکلکت آریا‘ جس کا یامکیشوار بلاک میں یہاں اپنا ایک ریسورٹ ہے‘ اس ریسورٹ کے منیجر سوربھ بھاسکر اور اسٹنٹ منیجر انکت گپتاکو عدالت نے 14دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیاہے۔بی جے پی کے ہریدوار سے ایک لیڈر ونود آریا کا بیٹا ہے پلکت آریا ہے۔
ونود آریاسابق میں اتراکھنڈ ماٹی کالا بورڈ کا چیرمن تھا جو کہ ایک ریاستی وزیرکے مساوی عہدہ ہے۔ ریاستی پارٹی کے میڈیا انچارج مانویر چوہان نے کہاکہ فی الحال اتراکھنڈ بی جے پی میں ونود کمار کوئی عہدے پر نہیں ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والدین نے لڑکی کے گھر نہیں آنے پر پیر کی صبح ریونیو پولیس چوکی میں ایک شکایت درج کرائی تھی۔ مذکورہ عورت کے قتل کااقبال جرم کرنے کے بعدپلکت آریا‘ بھاسکر‘ اورگپتا کو گرفتار کرلیاگیاہے۔
پاوری ایڈیشنل سپریڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) شیکھر چندرا سویال نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ چیلا ندی میں انہو ں نے نعش پھینک دی تھی۔ابتداء میں ملزم نے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی مگر جب سختی کے ساتھ اس تفتیش کی گئی تو اس نے جرم قبول کرلیا۔
اے ایس پی نے کہاکہ ندی سے نعش نکالنے کے لئے ایک ٹیم روانہ کی گئی ہے اورمزیدکہاکہ ریونیو پولیس سے تبادلے کے اندرون 24گھنٹوں میں اس کیس کو حل کرلیاگیاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک کوٹدوار عدالت نے تینوں ملزمین کو14دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیاہے۔
مذکورہ اہلکاروں نے کہاکہ گنگا بھوگ پور تالا کے ریونیو پولیس سب انسپکٹر ویویک کمار کو معاملے پر رپورٹ فوری درج نہیں کرنے‘ دو گھنٹوں تک متاثرہ کے والدین کو انتظار کرنے اور اس کے ساتھ بدسلوکی کرنے پر برطرف کردیاگیاہے۔