ارجن ریڈی اور اچیوتیہ آدتیہ راؤ ورلڈ ٹاپ 100 میں شامل

   

حیدرآباد، 9اگست (ایجنسیز) ہندوستان کے بیڈمنٹن کھلاڑیوں 44 سالہ ارجن ریڈی پوچانا اور 24 سالہ اچیوتیہ آدتیہ راؤ ڈوڈاوا راپوکی منفرد جوڑی نے بین الاقوامی بیڈمنٹن کی دنیا میں ایک تیز ترین پیش رفت کا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے بی ڈبلیو ایف کی مردوں کے ڈبلزکی عالمی درجہ بندی میں ٹاپ 100 میں جگہ بنا لی ہے۔ دو نسلوں پر مشتمل اس شاندار شراکت داری نے محض نو ماہ کے قلیل عرصے میں یہ تاریخی سنگِ میل عبورکیا ہے۔اکتوبر 2025 میں ایک ساتھ کھیلنے کا آغازکرنے والی اس ہندوستانی جوڑی نے اب تک صرف 12 بین الاقوامی ٹورنمنٹس میں حصہ لیا ہے، جن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے ملک کے لیے مجموعی طور پر پانچ میڈلس جیتے اور عالمی سرکٹ پر اپنی مضبوط شناخت قائم کی۔