ممبئی : ہندوستانی حصص بازار کو آج منگل کے روز کاروبار میں شدید جھٹکہ لگا۔ کاروبار کے آخری گھنٹے میں سرمایہ کاروں کو 40 منٹ میں 3.4 لاکھ کروڑ روپئے کا نقصان ہوا۔ حساس اعشاریہ یعنی سنسیکس اور نفٹی دونوں جگہ قابل لحاظ گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ پیر کے روز بھی اسٹاک مارکٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا تھا جو منگل کو مزید بڑھ گیا۔ اِس کے کئی عوامل ہیں۔ ایچ ڈی ایف سی بینک اور انفوسیس کے نتائج اطمینان بخش نہیں رہے۔