لکھنؤ: سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی میں شامل کانپور کے سابق پولیس کمشنر اسیم ارون کے ساتھ گذشتہ پانچ برسوں میں کام کرچکے پولیس عہدیداروں کو ڈیوٹی سے ہٹانے کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے ۔اکھلیش نے اتوار کو پریس کانفرنس میں کہاکہ اسیم ارون کے آج بی جے پی میں شامل ہونے سے ثابت ہوگیا ہے کہ ’وردی میں کیسے کیسے لوگ چھپے ہوئے ہیں‘۔قابل ذکر ہیکہ حال ہی میں انڈین پولیس سروس سے رضاکارانہ سبکدوش ہوئے اسیم ارون نے بی جے پی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ اور مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کی موجودگی میں بی جے پی کی رکنیت حاصل کرلی ہے۔