حیدرآباد۔ 26 اپریل (سیاست نیوز) گورنر شیوپرتاپ شکلا کی جانب سے گورنر کوٹہ ایم ایل سی نشستوں کے لئے پروفیسر ایم کودنڈا رام ریڈی اور محمد اظہر الدین کی نامزدگی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ گورنر نے کل حکومت کی جانب سے سفارش کردہ دونوں ناموں کی منظوری دی تھی اور اس سلسلہ میں آج نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ چیف الیکٹورل آفیسر سدرشن ریڈی نے جی او ایم ایس 71 محکمہ جی اے ڈی سے جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ کونسل کے دو ارکان ڈی راجیشور راؤ اور فاروق حسین جنہیں گورنر نے نامزد کیا تھا ان کی میعاد 27 مئی 2023 کو ختم ہوچکی ہے۔ پروفیسر کودنڈا رام اور محمد اظہر الدین کو گورنر کوٹہ کے تحت نامزد کرتے ہوئے جاری کردہ نوٹیفکیشن تلنگانہ گزٹ میں شائع کیا گیا۔ دونوں ارکان کی میعاد نوٹیفکیشن کی اجرائی کی تاریخ سے 6 سال رہے گی۔ 1؍F