تنظیم فاطمہ‘ سماجی وادی پارٹی کی ایک رکن اسمبلی اپنے شوہر اعظم خان اور بیٹے کے ساتھ سیتا پور جیل میں بند ہیں۔
پریاگ راج۔ سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق منسٹر محمد اعظم خان اور ان کی فیملی کو اس وقت منگل کے روز کچھ راحت ملی جب آلہ ابادہائی کورٹ نے سماج وادی پارٹی لیڈر کی بیوی تنظیم فاطمہ سے منسوب ایک ریسورٹ جس کا نام ’ہمسفر‘ ہے کے انہدام پر روک لگانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
انہدام کے احکامات
اتر پردیش حکومت کی جانب سے جاری کردہ انہدامی کاروائی کے احکامات کے خلاف تنظیم فاطمہ کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر جسٹس ایس کے گپتا اور جسٹس پیو ش گوئل پر مشتمل دو رکنی بنچ نے مذکورہ احکامات جاری کئے ہیں۔
مذکورہ رامپور ڈیولپمنٹ اتھاریٹی اس ریسورٹ کو منہدم کرنے کے احکامات جاری کئے تھے کیونکہ ریاستی حکومت کاالزام تھا کہ ریسورٹ کی تعمیر سرکاری اراضی پر ہوئی ہے
انہدامی پر روک
انہدامی کاروائی پر روک لگاتے ہوئے متذکرہ جائیداد کو منہدم کرنے پرتوقف لگادیاہے۔
عدالت نے کہاکہ انہدامی احکامات کے خلاف درخواست گذار کے پاس درخواست کا متبادل طریقہ کار موجود ہے‘
اگر وہ اختیار کرنا چاہتے ہیں تو مشورہ ہے کہ پہلے یوپی اربن پلاننگ اور ڈیولپمنٹ ایکٹ 27(2)کے تحت غیر معلوم احکامات برائے انہدام کے خلاف ایک اپیل دوہفتوں کے اندرمناسب اتھاریٹی کے پاس دائر کریں۔
مذکورہ عدالت نے کہاکہ ”مقرر ہ وقت میں اگر درخواست گذار ایسے کوئی درخواست دائر کرتا ہے‘ تو ذمہ دار انتظامیہ کسی فیصلے یا حکم کے ذریعہ قانون کے مطابق درخواست دائر کرنے کے چار ہفتوں کے اندرترجیحی طور پر قابلیت پر اس کا فیصلہ کرے گی۔
عدالت نے مزید کہاکہ چھ ہفتوں یا پھر درخواست کی استرداد تک جو جلد سے جلد ہو کوئی بھی کاروائی درخواست گذار کے خلاف نہیں کی جانی چاہئے۔
ریاستی کونسل نے اس درخواست کی مخالفت کی تھی۔
تنظیم فاطمہ‘ سماجی وادی پارٹی کی ایک رکن اسمبلی اپنے شوہر اعظم خان اور بیٹے عبداللہ اعظم کے ساتھ دھوکہ دہی او رجعلسازی کے الزامات میں سیتا پور جیل کے اندر بند ہیں۔