اقلیتی خواتین کی بڑی تعداد کی کانگریس میں شمولیت

   

محبوب نگر۔ 10 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محبوب نگر ضلع ڈی سی سی کے صدر سنجیو مدیراج اور ٹی پی سی سی جنرل سکریٹری (اقلیتی) عظمیٰ شاکر کی قیادت میں تقریباً 200 اقلیتی خواتین نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر ڈی سی سی کے صدر سنجیو مدیراج نے انہیں کانگریس کاکھنڈواپہنا کر پارٹی میں خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر ڈی سی سی کے صدر سنجیو مدیراج نے کہا کہ نگریس پارٹی ہمیشہ برابری، انصاف اور بااختیار بنانے کی جدوجہد کرتی رہی ہے۔ ہمارے سابقہ لیڈروں سے لے کر اب تک کانگریس پارٹی ہمیشہ غریبوں، کمزور طبقات خصوصاً اقلیتی خواتین کی آواز رہی ہے۔اقلیتی بہبود کے لیے:ہماری حکومت اقلیتی برادری کو تعلیم، روزگار اور باوقار زندگی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہم اسکالرشپس، اقلیتی تعلیمی اداروں کی مضبوطی اور خود روزگار اسکیموں کے ذریعے مساوی مواقع فراہم کرتے ہیں۔ آئیے ہم سب مل کر مساوات، بھائی چارے اور ترقی پر مبنی معاشرہ بنائیں۔کانگریس خاندان میں ایک بار پھر آپ سب کا پرتپاک استقبال۔ ڈی سی سی نے کہاکارپوریٹرس فیاض، اویز،ڈی سی سی جنرل سکریٹری پرمیش، INTUC کے صدر رامولو یادو،اور دیگر کانگریس قائدین نے اس پروگرام میں شرکت کی ۔