Friday , November 27 2020

اماراتی جہاز گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

دبئی ۔ متحدہ عرب امارات کے جہاز عبید نے پوری دنیا میں لکڑی کے سب سے بڑے جہاز کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ لکڑی کا یہ جہاز عبید جمعہ بن ماجد الفلاسی سے منسوب ہے جو اماراتی ملاح اور کشتیوں کے انجینیئر تھے۔ الامارات الیوم کے مطابق اماراتی جہاز عبید کوگنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں لکڑی کا سب سے بڑا جہاز تسلیم کرلیا گیا۔ یہ 91.47 میٹر لمبا اور20.41 میٹر چوڑا ہے۔ امارات نے یہ نیاکارنامہ ماجد عبید بن ماجد الفلاسی اینڈ سنزکمپنی کے نام سے انجام دیا ہے۔ یہ کمپنی کئی دہوں میں خور دبئی میں کمرشل بوٹس کا کاروبار کررہی ہے۔ اماراتی جہاز عبید کی تیاری کا کام کئی برس سے چل رہا تھا۔ ماجد عبید الفلاسی نے کہا کہ ان کا مقصد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اسے شامل کروانا تھا بلکہ یہ جہاز تیارکرکے اپنے والد عبید جمعہ بن ماجد الفلاسی کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتے تھے۔ میرے والد زندگی بھر کشتیاں تیارکرتے رہے۔ یہ جہاز تیارکرکے اپنے ابا جان اور وطن عزیز امارات کے لیے ایک تحفہ پیش کیا ہے۔ جہاز 11.22 میٹر اونچا ہے اس کا وزن 2500 ٹن ہے۔ 1700 ٹن لکڑی اور800 ٹن لوہا استعمال کیا گیا۔ ۔ اس سے چھ ہزار ٹن سامان منتقل کیا جاسکتا ہے۔ جہاز کی لکڑی افریقہ سے درآمد کی گئی۔ اس میں دو موٹریں لگی ہیں۔ ہر ایک 1850ہارس پاورکی ہے۔ یہ جہاز امارات، یمن، صومالیہ، سوڈان، مصرِ، کینیا، پاکستان، ہندوستان اورعراق سمندری کارگو سروس کے لیے استعمال ہوگا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT