تہران۔ 4 ستمبر (ایجنسیز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اردن کے وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے امریکہ پر عرب اور ایرانی خودمختاری کا احترام نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔عراقچی نے سوال اٹھایا کہ کیا اردن کے وزیر خارجہ اس بات سے لاعلم ہیں کہ امریکہ نے ابتدائی حملوں کے دوران عرب ممالک کی فضائی حدود، زمین اور سمندری حدود استعمال کیں، جن کے نتیجے میں ان کے بقول بے گناہ ایرانی شہری مارے گئے۔ایرانی وزیر خارجہ نے مزید سوال کیا کہ ایران کسی ایسے جارح کے خلاف جواب دینے سے پہلے مزید کتنے وقت تک انتظار کرے جو نہ عرب ممالک کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور نہ ایران کی۔عراقچی کا یہ بیان ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران سامنے آیا ہے۔