امریکہ کے ایک گشتی گھر میں آتشزدگی 5 ہلاک ، 9 سالہ کمسن پر قتل کا مقدمہ

,

   

ایلینائی ۔9 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے ایلینائی میں ایک 9 سالہ بچہ پر ایک گشتی مکان میں آگ کے سبب پانچ افراد کی ہلاکتوں کے ضمن میں قتل کا الزام وضع کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ اس کمسن کی صنفی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ اس پر آتشزنی کے دو اور آگ کو بھڑکانے کا ایک الزام بھی عائد کیا گیا ہے ۔ مہلوکین کے ساتھ اس ملزم کے تعلق یا رشتہ کی بھی حکام کی جانب سے کوئی واضح شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔