اناؤ ریپ کیس معاملہ میں متاثرہ کا بیان لینے کے لئے ایمس میں لگی عدالت، ملزم کلدیپ ہوا پیش

,

   

اناؤ ریپ معاملہ میں ملزم رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کو بدھ کے روز ایمس لایا گیا ہے جہاں اس کا بیان درج کرایا جائے گا۔ سینگر کے ساتھ ہی ملزم ششی سنگھ کو بھی لایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت میں ریپ متاثرہ کا بھی بیان بند کمرے میں درج کرایا جائے گا۔

بتا دیں کہ ایمس کے جے پرکاش نرائن ایپیکس ٹراما سینٹر کی پہلی منزل پر سیمینار ہال میں یہ عدالت بنائی گئی ہے۔ جہاں 11 ستمبر یعنی آج سے متاثرہ کا بیان درج کرنے کا عمل شروع ہونے والا ہے۔ ضلع جج دھرمیش شرما بھی عدالت میں بیان درج کرنے کے لئے صبح 11 بجے یہاں پہنچے۔

دہلی ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق، اس بات کا پورا نظم کیا گیا ہے کہ ملزم رکن اسمبلی اور ریپ متاثرہ کا آمنا سامنا نہ ہو۔ اناؤ ریپ متاثرہ کا بیان درج کرنے کا عمل بند کمرے میں ہو رہا ہے۔ اس دوران کسی بھی طرح کی آڈیو۔ ویڈیو ریکارڈنگ کی ممانعت ہے۔ اس کے لئے عدالت نے ایمس انتظامیہ کو حکم دیا ہے۔ وہیں، سماعت کے دوران سیمینار ہال میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے بھی بند ہیں۔