انتظار کریں ، رام مندر کی تعمیر 2025ء میں ہوگی ۔ مندر بننے کے بعد ملک ترقی کرنے لگے گا۔ آر ایس ایس جنرل سکریٹری بھیاجی جوشی کا دعویٰ 

,

   

پریاگراج : آ ر ایس ایس جنرل سکریٹری بھیاجی جوشی نے پریاگ راج کے کنبھ میلہ میں وشواہندو پریشد کے ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایودھیا میں رام مندر 2025 ء میں ہوگی ۔ نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1952ء میں سومناتھ مند رکے قیام کے ساتھ ملک تیز رفتار ی سے ترقی کیا ۔

اسی طرح رام جنم بھومی کے اوپر رام مند ربننے کے بعد ملک کو ایک مزید تیزرفتاری سے آگے بڑھے گا ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ مندر بننے کے بعد ملک آئندہ ۱۵۰؍ سال تک دولت مند رہے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ رام مند رتعمیر ہو یہ ہماری دلی خواہش ہے ۔ حکومت اس خواب کو پورا کریں ۔ بھیاجی نے کہا کہ اگر رام مند رآج سے تعمیر شروع ہوگی تو پانچ سالوں میں تیار ہوجائے گی ۔