انڈیا-اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 : لوگو کی نقاب کشائی

   

نئی دہلی، 18 ستمبر (یو این آئی) الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے وزیر اشونی وشنو نے جمعرات کے روز انڈیا-اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کے لوگو کی نقاب کشائی کی۔ آشونی وشنو نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا، “انڈیا اے آئی مشن میں بہت اچھی پیش رفت ہوئی ہے ۔ اگر ہم شروع سے پیچھے مڑ کر دیکھیں تو ہمارا بنیادی ہدف طلبہ اور محققین کی ایک بڑی تعداد کو کمپیوٹنگ کی بہتر سہولیات فراہم کرنا تھا۔ ہمارا ہدف 1,000 جی پی یو کا تھا، اور آج ہم 38,000 جی پی یو پر پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متنوع خطوں میں واقع اے آئی کی ڈیٹا لیب جامع ترقی کیلئے ہمارے نقطہ نظر کی عکاسی کرتی ہیں۔ مجموعی طور پر 570 ڈیٹا لیب کا ہمارا ہدف پورے ملک میں ہو گا اور طلبہ کیلئے کھلا ہو گا۔ انڈیا-اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 آئندہ سال 19-20 فروری کو بھارت منڈپم، نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔ یہ پہلا موقع ہے جب کوئی جنوبی ملک اس سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے ۔ اس میں انسانی سرمایہ، شمولیت، محفوظ اور قابل اعتماد اے آئی، سائنس اور اے آئی کے وسائل کی یکساں رسائی جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔