اورنگ زیب کی تعریف پسند نہیں اے بی وی پی کا احتجاج

   

جئے پور، 17 ستمبر (ایجنسیز) طلبہ کے گروپ نے جو اے بی وی پی کارکنان بتائے گئے، موہن لال سکھاڈیا یونیورسٹی کے اڈمنسٹریٹیو بلاک میں غنڈہ گردی کرتے ہوئے وائس چانسلر سنیتا مشرا کے مغل شہنشاہ اورنگ زیب سے متعلق تبصرہ کے خلاف احتجاج کیا۔ یہ واقعہ پیر کو پیش آیا۔ سنیتا مشرا نے 12 ستمبر کو یونیورسٹی کیمپس میں منعقدہ انٹرنیشنل سمینار میں اپنی 23 منٹ کی تقریر میں مہارانا پرتاپ اور پرتھوی راج چوہان سے لے کر مغل دور کے بارے میں مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی تھی۔ انھوں نے اورنگ زیب کو ’’اچھا منتظم‘‘ قرار دیا۔