میامی : عالمی درجہ بندی میں دوسرے مقام پر فائز نومی اوساکا نے مسلسل 22 ویں مقابلے میں بھی کامیابی حاصل کرلی ہے جیسا کہ انھوں نے میامی اوپن کے دوسرے مرحلہ کے مقابلہ میں حریف اجلا ٹام جانووک کو 7-6(3), 6-4 سے شکست دی۔ اوساکا نے اِس مقابلے میں 13 ایس ایس مارے جس سے اِن کی رفتار اور شاندار مظاہروں کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ یاد رہے رواں سیزن کھیلے گئے پہلے گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن میں انھوں نے خطاب حاصل کیا ہے۔ اوساکا کو میامی اوپن میں اپنا ریکارڈ بہتر کرنے کے لئے مزید ایک کامیابی کی ضرورت ہے چونکہ وہ گزشتہ 5 برسوں سے یہاں جلد ہی باہر ہورہی ہیں۔ مرد زمرے کے مقابلوں میں الیگزینڈر زیورف کو اہم موقع پر دہرے غلطی کا خمیازہ بھگتنا پڑا اور وہ عالمی درجہ بندی میں 83 ویں مقام پر موجود ایمل روس روری کے خلاف 6-1,3-6,1-6 سے ناکام ہوئے ۔