ایرانی تجاویز پر امریکی جواب زیر غور: پزشکیان

   

تہران ۔ 3 اکتوبر (ایجنسیز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی تجاویز پر امریکی جواب کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کبھی مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹا۔ صدر پزشکیان کا کہنا تھا کہ مسائل مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں لیکن امریکہ کے دباؤ کے سامنے ہرگز نہیں جھکیں گے۔