ایس ایس سی امتحانات امیدواروں کو 50 فیصد سوالات کی گنجائش

   

حیدرآباد18 فروری (سیاست نیوز) محکمہ تعلیم نے ایس ایس سی امتحان 2022 ء میں حصہ لینے والے امیدواروں کو بڑی راحت پہنچائی ہے۔ طلبہ کو مختلف سیکشنوں میں صرف 50 فیصد سوالات کا جواب دینا ہوگا۔ تھیوری سیکشن میں پرچہ سوالات کے 50 فیصد سوالات کا جواب دینا ہوگا جبکہ آبجکٹیو پارٹ کے تمام سوالات کے جوابات دینے ہونگے۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر سوالات میں امیدواروں کو 50 فیصد کا اختیار دیا گیا ہے ۔ طلبہ کی سہولت کیلئے اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ کی ویب سائیٹ پر ماڈل کوئسچن پیپرس کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے ۔ سابق میں کئے گئے اعلان کے مطابق تمام مضامین کے نصاب میں سے صرف 70 فیصد پر مبنی سوالات کئے جائیں گے۔ باقاعدہ 11 پرچہ سوالات کی وجہ صرف 6 پرچوں کا امتحان ہوگا۔ محکمہ تعلیم نے ایس ایس سی اور او ایس ایس سی امتحانات کا شیڈول پہلے ہی جاری کردیا ہے۔ ابھی تک 4.81 لاکھ طلبہ نے امتحان کیلئے اپنا نام درج کرایا ہے۔ 14 فروری امتحانی فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ تھی۔ 50 روپئے لیٹ فیس کے ساتھ 24 فروری اور 200 روپئے لیٹ فیس کے ساتھ 4 مارچ تک فیس داخل کی جاسکتی ہے۔ پانچ سو روپئے لیٹ فیس کے ساتھ 14 مارچ تک امتحانی فیس وصول کی جائے گی ۔ گزشتہ سال 5.16 لاکھ طلبہ نے امتحانی فیس ادا کی تھی لیکن کورونا وباء کے پیش نظر امتحانات منعقد نہیں کئے جاسکے اور تمام امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ۔ ر