Friday , December 4 2020

ایم بی ٹی کا جلسہ جشن رحمتہ اللعالمینؐ

حیدرآباد : جشن رحمتہ اللعالمینؐ کے ضمن میں مجلس بچاؤ تحریک کا اجلاس دفتر تحریک پر منعقد ہوا ۔ اجلاس میں برصغیر کا فقید المثال 29واں جلسہ رحمتہ اللعالمینؐ کی عظیم الشان پیمانے پر منانے کا فیصلہ کرتے ہوئے استقبالیہ کمیٹی مقرر کی گئی ۔ صدر استقبالیہ کے طور پر مولانا سید شاہ زین العابدین حسینی قادری المعروف رضوان پاشاہ ، نائب صدر استقبالیہ محمد مصطفیٰ محمود ، معتمد استقبالیہ امجد اللہ خان خالد کے علاوہ نائب معتمدین استقبالیہ جناب اجمل الدین فاروقی ، راشد ہاشمی ، سکندر مرزا ، ماجد خان اور خازن کے طور پر الطاف نصیب خان ہوں گے ۔ جبکہ 121اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ صدارت ایم بی ٹی صدر جناب محمد مجید اللہ خان فرحت نے کی ۔ کارروائی کا آغاز حافظ نوال الرحمن کی قرات کلام پاک سے ہوا جبکہ بارگاہ کونینؐ میں صلواۃ سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا ۔ اجلاس میں طئے کیا گیا کہ بہت جلد بیرونی مقررین اکرام ، بیرونی شعراء کے علاوہ مقامی شعراء ، مقررین کے ناموں کا اعلان کیا جائے ۔ جلسہ گورنمنٹ جونیئر کالج چنچلگوڑہ پر منعقد ہوگا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT