ممبئی: شیوسینا اور بی جے پی کے درمیان ممکنہ مفاہمت کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ دریں اثنا، شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے دعوی کیا ہے کہ مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلی ایکناتھ شنڈے وزیر اعلی نہ بنائے جانے کے صدمے سے ابتک باہر نہیں آ پا رہے ہیں۔ سنجے راوت نے دعویٰ کیا کہ یہ بات انہیں خود شنڈے سینا کے ایک ایم ایل اے نے بتائی تھی۔ انہوں نے دریافت کیا کہ وزیراعلی دیویندر فڑنویس وزیراعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ ورشا کیوں نہیں جا رہے ہیں؟ انہوں نے الزام لگایا کہ ورشا کو منہدم کرکے وہاں نیا بنگلہ بنانے کی تیاریاں جاری ہیں ۔سنجے راوت نے کہا کہ پچھلے 2.5 سالوں کے دوران اس وقت کے وزیراعلی شنڈے اور فڑنویس کے درمیان اختلافات دو سمتوں میں تھے ۔ اب فڑنویس اس کا بدلہ لے رہے ہیں۔ ایم ایل اے نے کہا کہ شنڈے دل شکستہ ہو چکے ہیں سنجے راوت نے مزید کہا کہ ایم ایل اے نے انہیں بتایا کہ امیت شاہ نے وعدہ کیا تھا کہ 2024 کے مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کے بعد شنڈے دوبارہ وزیر اعلیٰ بنیں گے اور ان سے انتخابات میں پیسہ خرچ کرنے کو کہا تھا لیکن نتائج کے بعد امت شاہ نے اپنا وعدہ نہیں نبھایا۔ راوت نے کہا کہ ایم ایل اے نے انہیں بتایا کہ شنڈے کو یقین ہے کہ ان کے اور ان کے لوگوں کے فون ٹیپ کیے جا رہے ہیں اور انہیں شبہ ہے کہ دہلی کی تفتیشی ایجنسیاں ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔سنجے راوت نے شیو سینا (یو بی ٹی) کے ترجمان سامنا میں اپنے ہفتہ وار کالم روک ٹھوک میں اس کا انکشاف کیا۔ راؤت نے کہا کہ مہاراشٹرا میں بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کو بھاری اکثریت ملنے کے باوجود، ریاست آگے بڑھتی نظر نہیں آ رہی ہے ، جس کی وجہ سی ایم فڑنویس اور ڈی سی ایم شنڈے کے درمیان دراڑ ہے ۔ فڑنویس کا ماننا ہے کہ شنڈے ابھی تک وزیر اعلیٰ نہ بنائے جانے کے صدمہ سے ٹھیک نہیں ہوئے ہیں اور ایک بار پھر وزیر اعلیٰ بننے کیلئے بے چین ہیں۔
کرناٹک 38ویں نیشنل گیمزکے آٹھویں دن سرفہرست
دہرادون: کرناٹک 38ویں قومی کھیلوں کے آٹھویں دن میڈل ٹیبل میں سرفہرست ہے ۔کرناٹک اب تک کل 53 تمغے جیت کر سرفہرست ہے ۔ کرناٹک نے 28 طلائی، 12 چاندی اور 13 کانسے کے تمغے جیتے ہیں۔سروسز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21طلائی، 10 چاندی اور 9 کانسے کے تمغوں کے ساتھ کل 40 تمغے جیتے اوردوسری پوزیشن برقرار رکھی